صارفین کو عید کے پہلے روز بلا تعطل گیس فراہم کی جائیگی، شیڈول جاری

صارفین کو عید کے پہلے روز بلا تعطل گیس فراہم کی جائیگی، شیڈول جاری

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے عید کے دنوں کیلئے گیس کا نیا شیڈول مرتب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق چاند رات کو رات 12 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائیگی، صارفین کو عید کے پہلے روز صبح 5 سے رات11 تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائیگی جبکہ دوسرے اور تیسرے روز صبح 6 سے رات11 بجے تک گیس فراہمی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں