2سال میں پٹرولیم لیوی سے 2725ارب کی کمائی
پاکستانی شہریوں نے رقم اپریل 2024سے مارچ 2026کے دوران اد ا کی حکومت کی وصول کردہ رقم آئی ایم ایف کے دونوں قرضوں سے بھی زیادہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے صرف دو سال میں شہریوں سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 725 ارب روپے وصولی کرلئے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپریل 2024 سے مارچ 2026 تک دو سال کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 725 ارب روپے وصول کئے ، جو آئی ایم ایف کے دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی رقم سے بھی زیادہ ہیں۔ آئی ایم ایف کے جاری دونوں قرض پروگراموں کی مجموعی مالیت موجودہ ایکسچینج ریٹ کے حساب سے پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 ہزار 340 ارب روپے بنتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ یعنی جولائی 2025 سے مارچ 2026 تک، ایک ہزار 205 ارب روپے سے زائد کی پٹرولیم لیوی وصول کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال 25-2024 میں وفاقی حکومت نے ایک ہزار 220 ارب 21 کروڑ روپے کی لیوی وصول کی تھی۔اس کے علاوہ اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی کے دوران پٹرولیم لیوی کی وصولی 299 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔