افغان شہری کا کاغذ لہرا کر پاکستا ن کی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ،ویڈیو وائرل

افغان شہری کا کاغذ لہرا کر پاکستا ن کی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (اے پی پی) افغانستان کے د ارالحکومت کابل سے افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغانستان کے بدترین حالات کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دے دیا۔

وائرل ویڈیو میں افغان شہری کا کہنا تھا کہ عید کا تہوار ہے مگر لگتا نہیں کہ یہاں افغانستان میں عید ہے ۔افغان شہری بھوک و افلاس کا شکار ، بے انتہا بیروزگاری اور بارڈرز بھی بند ہیں،افغان شہری نے مزید کہا کہ افغانستان کے شہریوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ،انہوں نے فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں دینے پر طالبان رجیم کوبھی آڑے ہاتھوں لیا۔ افغان شہری نے کہا کہ ان دہشتگردوں کو افغان طالبان پاکستان کے حوالے کریں، کیونکہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں۔افغان شہری نے کاغذ لہرا کر پاکستانی عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں