پانی کے مسئلہ پرجنگ چھڑسکتی
کالاشا ہ کاکو(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اس بات کا قومی امکان ہے امریکا ایران تنازع جلد ختم ہو جائے گا جس کے بعد خطے کے معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت آبی وسائل کے حوالے سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کے خلاف ہم نے عالمی عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے بھارت کے ساتھ اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاک بھارت جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے ۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن ہم جیتیں گے ، عوام ہماری خدمات کا صلہ ضرور دیں گے ، لاقانونیت پی ٹی آئی کا طرہ امتیاز ہے اور اس نے گلگت بلتستان انتخابات میں بھی اپنے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں۔