سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس ، سزائے موت کے مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

 سیالکوٹ موٹروے زیادتی  کیس ، سزائے موت کے  مجرموں کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فرانس پلٹ خاتون سے موٹروے پراجتماعی زیادتی کیس میں سزائے موت پانے والے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی جانب سے دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دو رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ یاد رہے کہ 9 ستمبر  2020 کو لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گجرپورہ کے قریب فرانس پلٹ ایک خاتون کو ملزموں نے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں