اسلام آباد ہائیکورٹ:مخصوص نشستیں تنازع پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ:مخصوص نشستیں تنازع پر فیصلہ محفوظ

صدف کا نام کس نے دیا:وکیل، ان کا نام پہلے ، بعد میں دوسرا آیا:حکام ای سی پی ہم نے تفصیل سے سن لیا ہے ، اس پر آرڈر جاری کریں گے :جسٹس ارباب طاہر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مخصوص نشستوں پر جے یو آئی کی خاتون امیدوار کے نوٹیفکیشن کے معاملہ میں جے یو آئی اور حنا بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا صدف احسان کا نام کس نے دیا اور کیسے شامل کیاگیا، جس کا نام دیاہی نہیں گیا اس کا نوٹیفکیشن کیسے جاری کیاگیا، عدالت نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیاکہ صدف احسان کا نام کہاں سے آیا، اس کا شناختی کارڈ نمبر تک نہیں،الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ صدف احسان کا نام پہلے آیا اور بعد میں دوسرا، پہلا نام پہلے سامنے آگیا، بیرسٹر عامر چمکنی نے کہا کاغذات میں صدف احسان کا نام صدف یاسمین ہے ، یاسمین والدہ کا نام ہے ،جب نامزدگی ہوئی تو نوٹیفکیشن کے ساتھ ان کو مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا گیا تھا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہم نے تفصیل سے سن لیا ہے ، اس پر آرڈر جاری کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں