سانگھڑ :او جی ڈی سی ایل نے تیل ،گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

 سانگھڑ :او جی ڈی سی ایل نے تیل ،گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا

کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل،1.1 ایم ایس سی ایف گیس حاصل ہوگی

اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل )نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع ایکسپلوریٹری کنویں بوبی ڈیپ ون سے تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیاہے ۔ کنویں میں لوئر گورو فارمیشن کے میسیو سینڈ وکا کامیاب ٹیسٹ کیا گیا جہاں کیسڈ ہول ڈرل سٹیم ٹیسٹ کے ذریعے یومیہ 2 ہزاربیرل خام تیل اور 1.1 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوئی۔یہ کامیابی او جی ڈی سی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے کیونکہ بوبی اور دھمراکی مائننگ لیز میں میسیو سینڈ پلے سے یہ پہلی دریافت ہے ۔ اس دریافت نے علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور اردگرد موجود دیگر ممکنہ ذخائر کے امکانات کی نشاندہی کو بھی مضبوط کیا ہے ۔ بوبی ڈیپ ون کنویں کی کامیابی او جی ڈی سی کی مقامی مہارت، جدید سوچ اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کی بہترین مثال ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں