ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیرقانونی : اسلام آباد ہائیکورٹ

ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیرقانونی : اسلام آباد ہائیکورٹ

صرف اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں:جسٹس آصف پابندی آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10-A، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی: فیصلہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسرے ملک سے اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ صرف اوور سٹے پر دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں۔ جسٹس محمد آصف  نے بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ محض ویزہ اوور سٹے کی بنیاد پر بیرونِ ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں،سفری پابندی کے لیے کسی جرم ، سکیورٹی خدشہ یا ناقابل تردید ثبوت کا وجود ضروری ہے ،بغیر جرم شہری کے بیرونِ ملک سفر اور روزگار کے آئینی حق پر پابندی لگانے کا جواز نہیں،سفری پابندی کا اقدام آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10-A، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ،شہری کا نام اس طرح سفری پابندی لسٹ میں رکھنا آئین کے بنیادی حقوق اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے ،وفاقی حکومت نے بتایا کہ خلیجی ملک میں اوور سٹے کی وجہ سے شہری ڈی پورٹ ہوا،وفاقی حکومت کا موقف ہے پالیسی کی تحت شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا،وفاقی حکومت کے مطابق دوسرے شہریوں کے ویزوں کے تحفظ اور ملک کے وقار کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں