پنجاب کے حقوق پر سودا کرنے کیلئے تیار لوگ گلگت بلتستان کو کیا حقوق دینگے : بلاول بھٹو

پنجاب کے حقوق پر سودا کرنے کیلئے تیار لوگ گلگت بلتستان کو کیا حقوق دینگے : بلاول بھٹو

اٹھارہویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا،پی ٹی آئی نے جی بی میں ٹورازم کو تباہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کیا ن لیگ ملازمین کو نکال رہی ، حق ملکیت پر عمل کیلئے بھاری مینڈیٹ چاہیے ، غذر کی تینوں نشستیں پی پی کی ہونگی:خطاب

گلگت(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے حقوق پر سودا کرنے کیلئے تیار لوگ گلگت بلتستان کو کیا حقوق دینگے ، اٹھارہویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کو ہوا،پی ٹی آئی نے جی بی میں ٹورازم کو تباہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کیا،ن لیگ مختلف اداروں سے ملازمین کو نکال رہی ہے ، حق ملکیت پر عمل کیلئے بھاری مینڈیٹ چاہیے ، غذر کی تینوں نشستیں پی پی کی ہونگی۔غذر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جی بی کے عوام کا نسلوں کا ساتھ ہے ۔پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے 9 سیٹیں چھینی گئی تھیں ۔اس بارغذر کے تینوں نشستیں پیپلزپارٹی کی ہونگی۔پورے گلگت بلتستان سے اپنے امیدواروں کو منتخب کرائیں گے ۔ میں اپنے لئے نہیں جی بی کیلئے بھاری اکثریت چاہتا ہوں۔بھٹو شہید کے دور کی سبسڈی سے آج بھی یہاں کے عوام کو سہارا مل رہا ہے ۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے غذر کو ضلع کا درجہ دیا۔

صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی۔ہم نے اب جی بی کیلئے مزید حقوق حاصل کرنے ہیں ۔مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد کو کہوں کہ جی بی کے مطالبات کو سننا پڑے گا۔مجھے بھاری مینڈیٹ چاہیے تاکہ حق ملکیت پر عمل کراسکوں ۔بلاول نے کہا کہ جب پہلی بار شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا تو کہہ سکتا تھا کہ جی بی کا وزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا۔ہمارا ریکارڈ ہے کہ ہم زبان کے پکے ہیں جو وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں ۔ن لیگ ہو یا کوئی اور جماعت جانتا تھا کہ یہ ہماری قانون سازی نہیں ہونے دیں گے ۔ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں تاکہ یہاں عوام کو زمین کی ملکیت مل سکے ۔ جی بی میں جیالا وزیر اعلیٰ چاہتا ہوں تاکہ عوام کو زمین کا مالک بنا سکوں۔ سندھ میں گھروں کی تعمیر کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ چل رہا ہے ۔سندھ میں 20 لاکھ گھر بن رہے ہیں ، مالکانہ حقوق دے رہے ہیں ،ہمارا تین نسلوں کا ریکارڈ ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دلائے۔

آج جو مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے تو بے نظیر بھٹو پر مقدمات بنائے تھے ۔بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی۔دوسری جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ کیسے لوگوں کو بیروزگار کریں۔ پیپلزپارٹی روزگار دیتی ہے دیگر جماعتیں روزگار چھینتی ہیں ۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ مخالفین نے شہید محترمہ بھٹو پر روزگار دینے پر کیسز بنائے تھے ۔ن لیگ مختلف اداروں سے ملازمین کو نکال رہی ہے ۔دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی نظریہ نہیں ۔دیگر سیاسی جماعتیں زبردستی آ کر حکومت کرنا چاہتی ہیں ، اپنے مفاد کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ مفت علاج این آئی سی وی ڈی میں ملتا ہے ۔چاہتا ہوں کہ مفت علاج کیلئے پورے گلگت بلتستان میں ہسپتال بناؤں۔بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی کی وجہ سے چاروں صوبوں میں ترقی ہوئی۔18 ویں ترمیم کا سب سے زیا دہ فائدہ پنجاب صوبے کو ہوا۔جب وہ پنجاب کے مفاد کا خیال نہیں کرتے جی بی کا کیا خیال رکھیں گے ۔ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جی بی کو سہولیات فراہم کریں گے ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جی بی کو ٹورازم کا حب بنائیں گے ۔7 جون کو گلگت بلتستان کے عوام صرف اپنے لیے سوچیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں