پٹرول 4روپے لٹر سستا، ڈیز ل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
پٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کر دی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی۔