گلگت کواین ایف سی ایوارڈمیں حصہ دلوائیں گے :سعدرفیق

گلگت کواین ایف سی ایوارڈمیں حصہ دلوائیں گے :سعدرفیق

نوازشریف نے یہاں سڑکیں بنانے کی کوشش کی انکی حکومت ختم کردی گئی

  سکردو (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے گلگت کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا پاکستان کی ساری جماعتوں اور ریاستی اداروں کے درمیان معاہدہ ہونا چاہیے کہ سرمایہ کس طرح لگایا جائے گا، یہاں کے وسائل سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے گلگت میں سڑکیں بنانے کی کوشش کی لیکن ان کا دور ختم کردیا گیا، اگر ن لیگ کو اس الیکشن میں موقع دیں گے تو ن لیگ اس علاقے کو سنوارے گی۔انہوں نے کہا سب سے زیادہ ترقی ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے ، این ایف سی میں بھی آپ کا شیئر دلوائیں گے ، چشمے ، آبشار، نالے گزر رہے ہیں لیکن یہاں بجلی نہیں، یہاں ہوائیں چلتی ہیں، پن چکی لگنی چاہیے ، سولر سسٹم ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں