کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال د ئیے ،120 مقدمات میں مطلوب ڈاکو بھی شامل
شکار پور(مانیٹرنگ ڈیسک )شکارپورکے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 60خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ایس ا یس پی شکار پور کلیم ملک کے مطابق تیغانی گینگ کے سربراہ بیلو تیغانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالے ، بیلو تیغانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ انعام مقرر کیا گیا تھا اور وہ 102 مقدمات میں مطلوب ہے ، ان کا مزید کہنا تھاکہ بڈانی، سبزوئی اور دیگر بدنام گینگز کے ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈالے ، ان ڈاکوؤں پر لاکھوں روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔