ملتان،بہاولپورمیں کرنٹ لگنے کے واقعات، 7افراد جاں بحق

ملتان،بہاولپورمیں کرنٹ لگنے  کے واقعات، 7افراد جاں بحق

ملتان ، بہاولپور(سٹی رپورٹر، کرائم رپورٹر) ملتان اوربہاولپورمیں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے ۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپور ،تحصیل یزمان کے نواحی گاؤں چک نمبر 88 ڈی بی نواب والی میں سیوریج ڈسپوزل کے ساتھ ملحقہ ٹربائن روم میں نصب موٹر کو چلانے کے لیے چک کی نجی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے چند افراد وہاں گئے ، اس دوران موٹر میں کرنٹ آ جانے سے چار افراد شدید متاثر ہو کر بے ہوش ہو گئے ،۔ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے چاروں افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔مرنیوالوں میں 34 سالہ محمد عامر ولد عبدالرزاق، 35 سالہ قمر ولد عبدالرزاق، 40 سالہ محمد مالک ولد غلام مجتبیٰ اور 45 سالہ خالد حسین ولد غلام مصطفی شامل ہیں اور چاروں چک نمبر 88 ڈی بی نواب والی کے رہائشی تھے ۔دوسری طرف ملتان میں شیر شاہ ٹول پلازہ پر تین مزدور لائٹس کی مرمت کرنے کے بعد لوہے کی سیڑھی کو واپس سٹور روم رکھنے جارہے تھے جو اوپر سے گزرنے والی 1100 کے وی کی تار سے ٹکراگئی، تینوں کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی شناخت امیر حمزہ ، عبدالقیوم اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں