جی بی میں پی پی کامیاب،نتائج پر اعتراض حیران کن:سعد رفیق

جی بی میں پی پی کامیاب،نتائج پر اعتراض حیران کن:سعد رفیق

کوئی حکومت5سال میں جی بی کی تقدیر نہیں بدل سکتی،20سالہ روڈ میپ بنائیں پیپلزپارٹی کے وسیع مالی وسائل ،ن لیگ کو انتخابی مہم میں شدید مشکلات کا سامنا رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے جی بی میں پیپلزپارٹی9نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی لیکن اس کے باوجود ان کا نتائج پر اعتراض حیران کن ہے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے محدود وسائل کے باوجود بھر پور انتخابی مہم چلائی، پیپلزپارٹی کے وسیع مالی وسائل کے مقابلے میں ن لیگ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ کے امیدواروں نے تقریباً ہر  حلقے میں متاثر کن ووٹ حاصل کئے ہیں، گلگت بلتستان انتخابات نے ن لیگ کو مستحکم سیاسی قوت کے طور پر ابھارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی، تاخیر سے فیصلے اور کمزور تنظیم لمحہ فکریہ ہے ،ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت سازی کا پہلا حق پیپلزپارٹی کو حاصل ہے ، پیپلزپارٹی حکومت بنائے تو ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھے ، ن لیگ کو حکومت میں شامل ہونے کے بجائے آئینی پوزیشنز حاصل کرنی چاہئیں،سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے میثاق گلگت بلتستان تشکیل دیا جائے ، کوئی حکومت پانچ سال میں جی بی کی تقدیر نہیں بدل سکتی، حکومت اور اپوزیشن مل کر اگلے 20 سال کا ترقیاتی روڈ میپ بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں