سپریم کورٹ:خواتین اساتذہ کوتعیناتی سے پنشن دینے کاحکم

سپریم کورٹ:خواتین اساتذہ کوتعیناتی سے پنشن دینے کاحکم

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے خواتین اساتذہ کو تعیناتی کی تاریخ سے پنشن اور دیگر سروس مراعات دینے کا حکم دیتے ہوئے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزارخواتین اساتذہ کو 1998 میں کنٹریکٹ بنیاد پربھرتی کیا گیااورمحکمہ تعلیم نے انہیں 2009 میں مستقل (ریگولرائزڈ)کردیا۔اساتذہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انہیں پنشن اور دیگر سروس مراعات تعیناتی کی اصل تاریخ سے دی جائیں، نہ کہ ریگولرائزیشن کی تاریخ سے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ خواتین اساتذہ کو تعیناتی کی تاریخ سے سروس فوائد اور پنشن کا حق حاصل ہے ، اس لیے سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں