دورہ سی ایم ایچ پشاور، زخمیوں کی عیادت
پشاور(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ پشاور میں پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیرداخلہ فردا ًفردا ًزخمی اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ،محسن نقوی نے پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کے جذبے اور فرض شناسی کو سراہا ،وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے اہلکاروں کے علاج معالجے کے بارے ڈاکٹرز سے اپ ڈیٹس لیں ، وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ نے جوانمردی سے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ، آپ قوم کے ہیرو ہیں، ہم سب کو آپ پر فخر ہے ،آپ جیسے بہادر سپوتوں کے ہوتے ہوئے دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی،خیبرپختونخوا حکومت کے چیف سیکرٹری شہاب علی ، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نذیر احمد گاڑا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔