کابینہ اجلاس کی صدارت

 کابینہ اجلاس کی صدارت

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس جمعہ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا ،جس میں عوامی مفاد، انتظامی اصلاحات، بلدیاتی نظام، قانون و انصاف، ترقیاتی منصوبوں، صحت، بین المذاہب ہم آہنگی اور گورننس سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس کے آغاز میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و استحکام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے شہداء اور شہری شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے بتایا کہ کابینہ نے بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت مکمل ہونے پر 8 فروری 2027 کو ان اداروں کی تحلیل کی منظوری دیدی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں