وزارت منصوبہ بندی، ترقی کیلئے 27ارب 62کروڑ سے زائد مختص
25ارب 21کروڑ سے زائد عملی اخراجات ،ٹرانسفرز کیلئے 2کروڑ90لاکھ رکھے گئے
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی بجٹ میں وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کیلئے 27 ارب 62 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نو ارب روپے زیادہ ہیں ۔ایک ارب سے زائد وزارت کے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ہونگے ۔ 31 کروڑ 55 لاکھ روپے پراجیکٹ پری انویسٹمنٹ اینالائسز ،25 ارب 21 کروڑ سے زائد عملی اخراجات ،ٹرانسفرز کیلئے دو کروڑ نوے لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ ٹھوس اثاثہ جات کیلئے 46 کروڑ94 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ اسی طرح سول ورکس کیلئے 34 کروڑ 46 لاکھ روپے اورمرمت کیلئے 14 کروڑ 33 لاکھ روپے رکھنے کی تجویزہے ۔