تحریک انصاف نے غریب دشمن قرار دیکر بجٹ مستر د کر دیا

  تحریک انصاف نے غریب  دشمن قرار دیکر بجٹ مستر د کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا،پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس کو مسلم لیگ ن کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غریب دشمن اور اشرافیہ نواز بجٹ ہے۔

جس میں امیروں کو ریلیف جبکہ عام آدمی پر بوجھ ڈالا جارہا ہے ، بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے نہ کہ حقیقی اصلاحات پر مبنی ، مراعات یافتہ طبقے کو فائدہ پہنچا یا جا رہا ہے ،شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ تین سے چار بجٹ میں حکومت نے ہر ممکن ٹیکس عائد کر دیا ہے ، اعداد و شمار میں صرف ہیرا پھیری کی ہے ، تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے وفاقی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لانگ ٹرم بجٹ نہیں ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ان کا چوتھا بجٹ ہے ،اپوزیشن ہر بجٹ پر اپنی تجاویز اور تحفظات سامنے لاتی رہی ہے تاہم حکومت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے ،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوئی نمایاں اقدام نظر نہیں آتا، روزگار کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی دی گئی اور نہ ہی نوجوانوں کے لیے روزگار کے منصوبوں کا ذکر ہے ، حکومت نے زراعت کے شعبے کی بہتری کے لیے بھی کوئی قابلِ ذکر اقدامات پیش نہیں کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں