حملہ کیس:جسٹس (ر)مقبول باقر بطورگواہ پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند

حملہ کیس:جسٹس (ر)مقبول باقر  بطورگواہ پیش ہوکر بیان  ریکارڈ کرانے پر رضامند

کراچی (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر حملہ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بطور گواہ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر آئندہ سماعت پر پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ۔ سماعت کے موقع پر جیل حکام نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزموں معصوم عرف بلا، یاسر اور امیر معاویہ کو عدالت میں پیش کیا۔پراسیکیوشن کے مطابق 2013 میں جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ سندھ ہائی کورٹ آ رہے تھے ۔ حملے کے نتیجے میں ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ حملے میں جسٹس مقبول باقر سمیت متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں