فتنۃ الخوارج معصوم بچوں کاجنسی استحصال کرنے لگے

 فتنۃ الخوارج معصوم بچوں کاجنسی استحصال کرنے لگے

والد کی وفات کے بعد مجھے منظر خیل لے گئے جہاں جنسی استحصال کرتے :اکرام مرکز میں تین سے چار مزید بچے بھی موجود،خارجی بدفعلی کرتے ، زیادہ تر افغانی تھے پلنگزئی مرکز میں بھی مسلسل بدفعلی کا نشانہ بنایاگیا، پاک فوج نے بازیاب کرایا:گفتگو

میران شاہ (دنیا نیوز) پاک فوج کے آپریشن کے دوران خوارج کے چنگل سے بازیاب ہونے والے بچے نے خوارج کی جنسی درندگی کو بے نقاب کردیا۔جنسی زیادتی کے شکار بچے اکرام اللہ نے بتایا کہ اس کے والد کی وفات کے بعد خوارج اسے اپنے ساتھ منظر خیل مرکز لے گئے جہاں وہ اس کا جنسی استحصال کرتے تھے ، مرکز میں اور بھی تین سے چار بچے تھے ،انکے ساتھ خارجی بدفعلی کرتے تھے ، زیادہ تر خارجی افغانی تھے ۔ اکرام اللہ کاکہنا ہے کچھ عرصہ بعد مجھے  پلنگزئی لایا گیا جہاں ایک خارجی نے مسجد میں قائم مرکز میں مسلسل بدفعلی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچے نے بتایا کہ اسے کئی خارجی متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،بعد ازااں پاک فوج نے اسے بازیاب کرایا۔ سماجی ماہرین کے مطابق خوارج کی طرف سے بچوں کا جنسی استحصال اور اس کیلئے مساجد کا استعمال انتہائی مکروہ فعل ہے ،مساجد کی بے حرمتی پر ہر مسلمان انتہائی دکھی ہے ، معصوم لوگوں کے قتل عام اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا فتنہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں