مطالبات کی منظوری تک احتجاج دھرنا جار ی رہے گا:اگیگا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب اسمبلی کے باہر چیئرنگ کراس پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا)کا دھرنا منگل کو بھی جاری رہا۔
ملازمین نے تنخواہوں میں7فیصد اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وفاقی ملازمین کی طرز پر 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس، لیو انکیشمنٹ بحالی اور پنشن اصلاحات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی پرتنخواہوں میں معمولی اضافہ قبول نہیں۔ چیئرمین ایپکا نصرت شیخ نے خطاب میں کہا کہ 7 فیصد تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ۔ وفاقی ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جا چکا ہے جبکہ پنجاب کے ملازمین کو اس سے محروم رکھا گیا ہے ۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ، احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب حکومت اور ملازمین کے درمیان مذاکرات بارے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہ آ سکی۔