اسرائیل کو جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں، باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں۔

ٹیلی گرام پر جاری اپنے ایک بیان میں سپیکر ایرانی پارلیمان باقر قالیباف نے کہا کہ انہوں نے اپنے لبنانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران زور دیا کہ جنگ کا خاتمہ بشمول لبنان تمام محاذوں پر ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو لبنان کے زیر قبضہ علاقوں سے نکل جانا چاہیے تاکہ شہری عزت اور وقار کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں