ایران امریکہ معاہدہ برابری کی بنیاد پر حتمی مراحل میں ہے، ایرانی سفیر
تہران: (دنیا نیوز) میکسیکو میں تعینات ایران کے سفیر ابوالفضل پسندیدہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ برابری کی بنیاد پر حتمی مراحل میں ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے نے سفیر ابوالفضل پسندیدہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف جنگ کے 100 دن گزرنے کے بعد بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت ایسے حالات میں مذاکرات کر رہا ہے جہاں وہ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ برابری کی سطح سے بات چیت کر رہا ہے اور نتیجہ حاصل کر رہا ہے۔
ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بحالی اس معاہدے کے اہم ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں، جس پر جمعہ کے روز باضابطہ دستخط متوقع ہیں۔