برطانوی پارلیمنٹ کا پاکستان کو سفارتی کامیابی پر زبردست خراج تحسین

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی پارلیمنٹ بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی کی معترف، ہاؤس آف لارڈز میں امن کیلئے کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

لارڈاحمد آف ومبلڈن نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بہت بہت شکریہ، امریکہ ایران معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، قطر کا بھی شکریہ جن کی مؤثر معاونت کی وجہ سے ہم اس مقام تک پہنچے۔

خیال رہے کہ ایران امریکہ معاہدے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے، بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین اور عالمی میڈیا نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں