ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا۔
عوامی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے خلاف یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو لبنان کے خلاف جنگ کے خاتمے کا وعدہ اور مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔