اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدالتوں میں کفایت شعاری مہم ختم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )کفایت شعاری مہم ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں معمول کے کام کا آغاز ہو گیا۔۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کا ہفتے میں چھ دن کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کیلئے پالیسی بنائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں نے بھی حکومت کی پالیسی اپنائی تھی،کفایت شعاری مہم کا 11 مارچ کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے۔