شرپسند بلوچ کمیٹی کا ڈراما بے نقاب، لاپتا شخص دہشتگرد نکلا

 شرپسند بلوچ کمیٹی کا ڈراما بے نقاب، لاپتا شخص دہشتگرد نکلا

فتنہ الہندوستان دہشتگرد عادل کو کمیٹی نے جبری گمشدہ ظاہر، ریاست پر الزام لگایا عادل 2024میں بی ایل اے میں شامل، آواران میں دہشتگردی کرتے ماراگیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)شرپسند بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مسنگ پرسنز ڈراما بے نقاب ہوگیا۔ ایک اور لاپتا شخص فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد نکلا۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عادل کوبی وائی سی نے 9 نومبر2024 کوجبری گمشدہ شخص ظاہر کیا، دھرنے میں دہشتگرد عادل کو جبری گمشدہ قرار دے کر اس کا الزام ریاست پرلگایا گیا۔ دہشتگرد عادل نے 2024 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیارکی جسے بی ایل اے نے تسلیم کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد عادل 16 فروری 2026 کو آواران میں دہشتگردی کرتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔ یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہو چکی کہ بی وائی سی فتنہ الہندوستان کی پراکسی ہے جوبلوچ نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں