محکمہ آبپاشی کیلئے 30 ارب مختص

محکمہ آبپاشی کیلئے 30 ارب مختص

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )پنجاب حکومت کی حالیہ بجٹ میں آبپاشی کے شعبے کیلئے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ،پہلے سے جاری 104 سکیموں پر 24 ارب،نئے منصوبوں پر 6 ارب روپے خرچ ہونگے ، رواں سال 34 نئی سکیموں کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

امبریلا کینال لائننگ پراجیکٹ فیز ٹو کیلئے 8 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کئے  ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے فلڈ ریزیلینس پروگرام کیلئے 56 ارب روپے کی لاگت سے 51 سکیموں کو بجٹ میں شامل کیاہے ،پنجاب بھر میں 7 ارب لاگت سے نئے ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز قائم کئے جائیں گے ، ڈرینز کی بحالی و بہتری کیلئے 110 ارب کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں