ملازمین پرمہنگائی کابوجھ بڑھا

ملازمین پرمہنگائی کابوجھ بڑھا

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ملازمین کو ریلیف مل سکے ۔ کراچی میں عادل ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن، اقربا پروری اور نااہلی نے سندھ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔ گزشتہ 18 برسوں کے دوران سندھ حکومت کو بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ کی مد میں تقریباً 30 ہزار ارب روپے سے زائد وسائل حاصل ہوئے ، تاہم صوبے کے عوام آج بھی صاف پانی، معیاری سڑکوں، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں