صوبائی محصولات میں اضافہ ناگزیر

صوبائی محصولات میں اضافہ ناگزیر

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وسائل کے حصول اور محصولات میں اضافے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔۔۔

 تمام محصولات جمع کرنے والے محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں اور مالیاتی کارکردگی میں بہتری لائیں تاکہ صوبے کے ترقیاتی ایجنڈے کو تقویت دی جا سکے ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ واصف میمن، سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ آصف جمیل، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے محصولات جمع کرنیوالے اہم محکموں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، بورڈ آف ریونیو اور سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں