تیل قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئیگی، وزیر پٹرولیم

 تیل قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئیگی، وزیر پٹرولیم

عوام نے بہت تکلیف اٹھائی، وعدہ ہے جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوام نے امریکا ایران جنگ کی وجہ سے بہت تکلیف اٹھائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا۔ وعدہ ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت بھی ہے کہ جس حد تک ممکن ہوا قیمتیں کم کریں گے ۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں ایران کا خام تیل دستیاب ہو گا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں