یلو لائن کرپشن کیس ، ضمیر عباسی لاہور سے گرفتار،کراچی منتقل

یلو لائن کرپشن کیس ، ضمیر عباسی لاہور سے گرفتار،کراچی منتقل

بیٹے کو 12جون کوا غوا کیا گیا ،والد، مقدمہ درج ،لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

 کراچی،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی کرپشن سندھ نے بی آرٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو یلو لائن کرپشن کیس میں لاہور سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کر دیا  ہے ، چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کراچی میں ہو گی،ضمیر عباسی کے والد نے گزشتہ روز لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا ہے اور مو قف اختیار کیا کہ ان کا بیٹا ڈپٹی کمشنر رینک کا سرکاری افسر ہے ، ان کو 12جون کو اغوا کیا گیا ہے ،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر بیٹے کو زبردستی اٹھایا اور اپنے ساتھ گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے ،انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں