ہرجانہ کیس :وکیل کی عمران سے ملاقات کی درخواست
حلف نامے پر دستخط اور سوالات کے جوابات کے لیے مشاورت ضروری:وکیل سیشن کورٹ نے وزیر اعظم کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی
لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست دائر کردی، ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پروزیر اعظم کے وکیل کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دیدی، عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں بانی کا حق دفاع بحال کردیا ہے ،ان سے حلف نامے پر دستخط اور شہباز شریف کے سوالات کے جوابات کے لیے مشاورت ضروری ہے ،استدعا ہے کہ عدالت ملاقات کرانے کا حکم دے۔