عمران خان سے آج ملاقات کادن 6وکلاکی فہرست جیل حکام کے حوالے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے آج (منگل) ملاقات کا دن ہے ،جس کیلئے فوکل پرسن اویس یونس نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع کرادی ہے۔
جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ اور نعیم پنجوتھہ کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں راجہ یاسر ،میاں حسن شکیل اورمیاں عرفان بشیر کا نام بھی شامل ہے جبکہ آج فیملی ملاقات کے دن بانی کی بہنیں بھی ملاقات کیلئے آئیں گی۔