انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس، ملزموں کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

انسانی اعضا کی غیر قانونی  خرید و فروخت کیس، ملزموں کے  ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت کے مقدمہ میں گرفتار پانچوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے مزید 7دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے  کہا ملزموں کی جانب سے30کارٹنز پر مشتمل پلاسنٹا کی کھیپ ویتنام بھجوائی جا رہی تھی، ایئرپورٹ پر روکے گئے پلاسنٹا کا وزن 580 کلو گرام کے لگ بھگ ہے ، ملزموںسے مزید تحقیقات کیلئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں