آزاد کشمیر الیکشن:مسلم کانفرنسی امیدواروں کے انٹر ویو مکمل
پاکستان اور آزادکشمیر سے 75امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دیں امیدواروں کی حتمی فہرست مرکزی سیکرٹریٹ سے جلد جاری ہونیکا امکان
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل کر لیا۔آزاد کشمیر اور مہاجرینِ مقیم پاکستان کے حلقوں سے مجموعی طور پر 75 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین سردار محمد ارشاد خان کی صدارت میں منعقد ہوا، واجد بن عارف ایڈووکیٹ نے سیکرٹری پارلیمانی بورڈ کے فرائض انجام دئیے جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری مہر النسا بھی اجلاس میں شریک رہیں۔
پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں راجہ محمد الیاس خان، راجہ ظفر معروف، مشتاق نیئر ایڈووکیٹ، وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ ،سردار عابد رضا خان، سید اظہر علی شاہ، چودھری خضر حیات، محمد ساجد قریشی ایڈووکیٹ، راجہ وقار احمد خان اور سمیہ ساجد راجہ شامل تھے ۔مسلم کانفرنس تمام انتخابی حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد انتخابی مہم میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے ۔