سپریم کورٹ سے بیدخلی پرصحافیوں کااحتجاج،وزرائے اعلیٰ کااظہاریکجہتی
آپ لوگوں کو گھاس پر نہیں بیٹھنے دیں گے ، جلد متبادل انتظام کیا جائے گا:اعظم نذیرتارڑ
اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ سے صحافیوں کی بے دخلی اور پریس روم واپس لیے جانے کے خلاف پریس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صحافیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اور جیل اصلاحات پر قومی کانفرنس کی کوریج بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر کی۔جیل اصلاحات کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کیااور ان کے احتجاج سے متعلق دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے پوچھا، کیا آپ ہماری وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں؟ جس پر صحافیوں نے بتایا احتجاج سپریم کورٹ میں صحافیوں سے پریس روم واپس لینے اور نئی پابندیوں کے خلاف ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اوپن ایئر پریس روم میں آکر صحافیوں سے ملاقات کریں گے ۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آپ لوگوں کو گھاس پر نہیں بیٹھنے دیں گے ، جلد متبادل انتظام کیا جائے گا۔