لیوی کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ؟
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں سو فیصد اضافے کے باوجود ماحولیاتی منصوبوں پر عملی اخراجات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
حکومت سے لیوی کی وصولی اور استعمال کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ، مگر عملی طور پر ماحولیاتی منصوبوں پر اس کے اثرات کہیں زیادہ کم نظر نہیں آ رہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت واضح کرے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں وصول ہونے والی رقم آخر کہاں خرچ کی جا رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کیا جائے ۔