سائنس کو انسانی فلاح پر استعمال کریں
ساہیوال (سٹی رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم سائنس کو تباہی و بربادی کے لیے نہیں انسانی فلاح کے لیے استعمال کرے ۔
مصنوعی ذہانت کے اس دور میں انسانی اقدار تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں جنہیں سماجی ضابطوں میں ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں کیونکہ جہاں بات کہنا ضروری ہو وہاں سننا بھی چاہیے ۔ وہ ایک نجی کالج کے زیراہتمام ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں کامیابی کی واحد کنجی سائنس اور ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا ہے اور طالب علموں کو چاہیے کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کریں ۔