لاہور سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پرواز،325مسافر روانہ

لاہور سے مانچسٹر کیلئے  پی آئی اے کی براہ راست  پرواز،325مسافر روانہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور سے پی آئی اے کی براہِ راست افتتاحی پرواز 325 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہو گئی،لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

پرواز کی روانگی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا،مسافروں کو پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق نے الوداع کیا،اس موقع پر مسافروں نے مانچسٹر اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور اسے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں