سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پی پی کے مقامی صدر قتل
واقعہ کاعلم ہونے پر مقتول سمیع اللہ کے بھائی ، سا تھی بے ہوش ،ہسپتال منتقل
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک)قاتلانہ حملے میں پیپلزپارٹی کے مقامی صدر سمیع اللہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے بڑے بھائی اور قریبی ساتھی نجیب اللہ بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق جنازے میں شرکت کرنیوالے پیپلزپارٹی سوات کے صدر پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سمیع اللہ کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور مقتول کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔