متنازعہ ٹویٹ کیس:یوٹیوبر رضی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹر یٹ عباس شاہ نے بانی پی ٹی آئی سے سابق اعلیٰ شخصیت کی مبینہ ملاقات سے متعلق متنازعہ ٹویٹ کیس میں یوٹیوبر رضی طاہر کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت مستردکردی۔
وکیل نے کہاکہ ملزم سے تفتیش کی جاچکی ،مزید گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ، وکیل نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ بھی دیا، این سی سی آئی اے نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعاکی، پراسیکیوٹر نے کہاکہ ابھی موبائل اور دیگر ڈیوائسزکی فرانزک رپورٹ آنا باقی ہے ۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا حکم سنا دیا۔