ایران پر موجودہ حملے گزشتہ کارروائیوں سے زیادہ وسیع ہیں، امریکی عہدیدار
لاہور: (دنیا نیوز) امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران پر جاری حالیہ حملے گزشتہ روز کیے گئے حملوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع اور بڑے پیمانے پر ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازہ امریکی کارروائی کا دائرہ کار منگل کے حملوں سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق منگل کو کی گئی کارروائی کے دوران ایران میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں فضائی دفاعی نظام بھی شامل تھا۔
علاوہ ازیں ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک، ساحلی ریڈار تنصیبات، بحری جہاز شکن میزائل صلاحیتیں اور پاسدارانِ انقلاب کی 60 سے زائد چھوٹی کشتیاں بھی امریکی حملوں کا نشانہ بنیں۔