وزیراعظم آج کوئٹہ پہنچیں گے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شبازشریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزرا و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا، اجلاس میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں