گوجرانوالہ: مدرسے میں بچوں سے جنسی زیادتی، بدفعلی کا شکار 3 بچے سامنے آ گئے

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) نواحی علاقے فتح پور چٹھہ کے مدرسے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے جہاں استاد قاری عبداللہ کی مبینہ بدفعلی کا شکار 3 بچے منظر عام پر آ گئے ہیں۔

تھانہ علی پور چٹھہ میں بچوں کے والدین کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے بچوں کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کر رہا تھا، بدفعلی کا نشانہ بننے والے بچوں کی عمریں 15 سال، 8 سال اور 7 سال بتائی جا رہی ہیں۔

متاثرہ بچے نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کہتا تھا اگر کسی نے گھر بتایا تو نہر میں پھینک دوں گا، جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزم نے مدرسہ کے ساتھ آستانہ بھی بنا رکھا ہے جہاں خواتین کو تعویذ وغیرہ بھی دیتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں