جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے
بیروت: (دنیا نیوز) ایران پر امریکی حملوں کے بعد جنوبی لبنان میں اسرائیل نے ڈرون حملے کر دیے جس میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ نبطیہ الفوقہ کے علاقے میں کیا گیا، جہاں 2 افراد غندور ہسپتال کے قریب پیدل جا رہے تھے، دونوں موقع ہی پر دم توڑ گئے، حملے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ سے 8 جولائی کے دوران اسرائیلی حملوں میں 4,321 افراد جاں بحق جبکہ 12,203 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔