اٹلی کا ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان

روم: (دنیا نیوز) اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اٹلی ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا، اس حوالے سے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جارجیا میلونی نے کہا ایران سے متعلق تنازع کے آغاز سے ہی ہمارا مؤقف بالکل واضح رہا ہے ہم ایران کے خلاف کسی بھی حملے میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود اپنی پالیسی پر قائم ہے اور ایران کے خلاف عسکری کارروائی کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں