سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کی ضمانت کی اپیل مسترد

سڈنی: (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کو منشیات کیس میں ضمانت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق لیگ اسپنر اسٹیورٹ میکگل کو 2025 میں منشیات کیس میں سزا ہوئی تھی جس میں عدالت نے انہیں ایک سال 10 ماہ سزا کے ساتھ 495 روز کمیونٹی ورک کی سزا بھی سنائی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر نے نیو ساؤتھ ویلز کورٹ آف کرمنل میں اپیل دائر کی تھی جسے کورٹ کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔

آسٹریلوی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیورٹ میکگل کو ڈرگ ڈیل میں پیسے کے لین دین کے معاملے پر سزا کا سامنا ہے تاہم سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کسی ڈیل کا علم نہیں ہے ۔

علم میں رہے کہ اسٹیورٹ میکگل نے 1998 سے 2008 کے درمیان 44 ٹیسٹ میں میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں