جنوبی ایران میں دھماکے، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے کارروائی شروع کر دی
تہران: (دنیا نیوز) جنوبی ایران میں دھماکوں کی آوازوں کے بعد ایرانی فضائی دفاعی نظام نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز کے مطابق بندر عباس کے بندرگاہی شہر کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے کارروائی کی۔
رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اہداف کیا تھے، ان کی شناخت کیا تھی یا ان واقعات کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع ہے یا نہیں۔